18 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہےکہ ایران جدید آبدوزوں کی تیاری اور مرمت کرنے میں خود کفیل بن گیا ہے.

ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آج ایران کے شمالی شہر "نوشہر" میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی افسروں کی تقریب حلف برداری کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ جاری ہونے کی تقریب میں کہا کہ ایرانی ماہرین کی جدوجہد اور بلند ہمت کی بدولت ، ایران میں آبدوزوں کے آلات حالیہ دہائی میں اندرون ملک تیار کئے جاتے رہے ہیں –ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے "طارق 901" آبدوزکی مرمت اور "سہند" تباہ کن بحری جہاز کی ڈیزائننگ اور تیاری کو جدید ٹکنالوجی کی دستیابی میں ایرانی ماہرین کی صلاحیتوں کا روشن نمونہ قرار دیا –...../169